چندی گڑھ ۔ مرکز کے تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف اپنی ہڑتال میں شدت پیدا کرتے ہوئے کسانوں نے آج ہفتہ کو ہریانہ میں کنڈلی۔ منیسر۔ پلوال ایکسپریس وے کا راستہ روک دیا۔ تاہم انہوں نے ایمرجنسی گاڑیوں جیسے امبولنس کو معمول کے مطابق جانے کی اجازت دے رکھی ہے۔ 24 گھنٹے راستہ روکو احتجاج کی اپیل سمیوکت کسان مورچہ نے کی ہے جو ایجی ٹیشن کی قیادت کرنے والی کسان یونینوں کی اجتماعی تنظیم ہے۔
