چندی گڑھ ۔ 28 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہریانہ کے ضلع میوات کے فیروز پور جھرکا علاقہ میں ایک کمسن لڑکی کا عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 8 سالہ لڑکی دیگر دو لڑکیوں کے ساتھ بکریوں کو گھانس چرانے کیلئے گئی تھی ۔ ایک بکری گم ہوگئی تھی جس کو تلاش کرنے کیلئے وہ لڑکی گئی لیکن واپس نہیں آئی ۔ دوسرے دن جنگلاتی علاقہ میں لڑکی کی نعش دستیاب ہوئی جو خون میں لت پت تھی ۔ پولیس نے قتل اور پوکسو کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور خاطیوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔