ہریانہ نے ہتھنی کنڈبیراج کے تمام دروازے بند کردیئے : آتشی

   

نئی دہلی: دہلی کی وزیر پانی آتشی نے اتوار کو الزام لگایا کہ ریاست کو پانی کا حصہ نہیں مل رہا ہے کیونکہ ہریانہ نے ہتھنی کنڈ بیراج کے تمام دروازے بند کر دیے ہیں? انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر اپنا غیر معینہ روزہ جاری رکھیں گی۔آتشی نے کہا کہ دریائے جمنا پر بیراج کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے قومی دارالحکومت میں پانی کی قلت ہے۔قومی دارالحکومت کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے اور آتشی غیر معینہ مدت کے لیے دہلی کو پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ان کی بھوک ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوگئی ہے۔عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے کہا کہ ڈاکٹروں نے آتشیکو ااپنی بھوک ہڑتالختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔