گروگرام (ہریانہ) ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گروگرام کے مانسیر علاقہ کیایک پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے 6 فائر انجنوں کو حادثہ کے مقام پر بھیجا گیا۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا بھی علم نہ ہوسکا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ فیکٹری کی عمارت سے دھویں کے کثیف بادل دیکھے گئے جس سے مقامی عوام میں کچھ دیر کیلئے سراسیمگی پیدا ہوگئی تھی۔