ہریانہ کے ذبیحہ گاؤ قانون کو سخت کرنے کی منظوری

   

Ferty9 Clinic

چندی گڑھ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ہریانہ نے زیادہ سخت ذبیحہ گاؤ قانون 2015 کی منظوری دے دی۔ جس کے نتیجہ میں پولیس اُس گاڑی کو ضبط کرسکے گی جو بڑے مویشیوں کی منتقلی اور ذبیحہ میں ملوث ہو۔ علاوہ ازیں ایسے کسی مقصد کے لئے استعمال کی جانے والی عمارتوں کے احاطہ کی بھی تلاشی لے سکے گی۔ چیف منسٹر منوہر لال کھٹر کی زیرصدارت کابینہ کے ایک اجلاس میں ذبیحہ گاؤ قانون 2015 میں ترمیم کو منظوری دے دی گئی تاکہ اِسے زیادہ سخت اور زیادہ قابل عمل بنایا جاسکے۔