ہریانہ کے عوام اب کشمیر سے دلہن لاسکتے ہیں: چیف منسٹر کھتر

   

Ferty9 Clinic

چندی گڑھ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دفعہ 370 کی منسوخی کے ضمن میں چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھتر کا متنازعہ بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ہریانہ کے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ اب وہ کشمیر کی خوبصورت لڑکیاں کو بیاہ کرکے ہریانہ لاسکتے ہیں۔ ہریانہ ریاست میں جنسی تناسب میں عدم یکسانیت کے باعث لڑکے بہار سے شادی بیان کیلئے لڑکیوں کا انتخاب کرتے تھے۔ جمعہ کو فتح آباد میں ایک تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کھتر نے کہا کہ اب بہار جانے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ کشمیر سے لڑکیاں بیاہ کرکے لاسکتے ہیں۔ ہریانہ ، ہندوستان کی ان ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں پر لڑکیوں کا تناسب لڑکوں سے بہت کم ہے۔