نئی دہلی24اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام ) ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے رجحانوں کے ایگزٹ پول کے امکانات کے برعکس آنے سے پرجوش کانگریس ریاستی صدر کماری شیلجا نے کہا کہ ریاست کے لوگوں نے برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کو مسترد کردیا ہے اور یہ اس کی اخلاقی ہار ہے ۔ابتدائی رجحانوں میں ہریانہ کی 90سیٹوں میں سے بی جے پی کے امیدوار 40سیٹوں پر،کانگریس کے 30 پر اور جن نائک جنتا پارٹی کے امیدوار 10سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔آزاد امیدوار بھی 6سیٹوں پر آگے ہیں۔کماری شیلجا نے آج رجحانوں کے بعد ٹویٹر پر پہلا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا،‘‘ہریانہ کے عوامی فیصلے سے واضح ہوتا ہے کہ لوگوں نے بی جے پی کو مسترد کردیا ہے ۔