ہریانہ کے نئے ارکان اسمبلی کی آج حلف برداری

   

چندی گڑھ /3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہریانہ اسمبلی کے نئے منتخبہ ارکان کو پیر کے دن ہریانہ اسمبلی کے تین روزہ اجلاس کے آغاز کے دن حلف دلوایا جائے گا ۔ سینئیر کانگریس قائد اور برج کے رکن اسمبلی رگھویر سنگھ کڑیان کو 14 ویں ہریانہ اسمبلی کا عبوری اسپیکر نامزد کیا گیا ہے ۔ وہی نئے ارکان اسمبلی کو حلف دلوائیں گے ۔