ہریانہ کے نوح میں بلڈوزر کارروائی ، 250 جھونپڑیوں کو تباہ کردیا گیا

,

   

میوات : ہریانہ کے ضلع نوح میں فسادات کے بعد اب بلڈوزر کے ذریعہ غریبوں پر ظلم کیا جارہا ہے جبکہ یہ کاروائی حکومت کی جانب سے کی جارہی ہے اور اسے انصاف کا نام دیا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق فسادات میں حصہ لینے والوں کی شناخت کے بعد ان کے مکانات کو تباہ کردیا گیا۔ نوح ضلع کے تودو میں مبینہ غیرقانونی طور پر تعمیر شدہ 250 مکانوں کو بلڈوز کیا گیا۔ ہریانہ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بنگلہ دیش سے ہجرت کرنے والے لوگ گزشتہ چار سال سے یہاں جھونپڑیاں بناکر رہ رہے تھے۔ بلڈوزر کاروائی کے وقت بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ان جھونپڑیوں میں اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد مقیم تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جن ملزمین کے مکانات کو بلڈوز کیا گیا ہیں وہ پتھراؤ اور دکانوں کو لوٹنے میں ملوث تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمین کے خلاف کاروائی کی گئی۔بلڈوزر کاراوائی نلہر گاؤں میں بھی کی گئی جہاں فساد کے دوران بڑی تعداد میں گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا تھا۔ پولیس نے نوح فسادات میں 50 ملزمین کی نشاندہی کی ہے۔پولیس نے اب تک 176 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 90 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ نوح فسادات میں اب تک 41 مقدمات درج کئے گئے۔