ہریانہ کے وزیر صحت انل وج ایمس میں شریک

   

نئی دہلی: ہریانہ کے وزیر صحت انل وج اس وقت یہاں ایمس میں آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔ گذشتہ رات طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ وج کو کورونا کے بعد پریشانیوں کے سبب ہاسپٹل میں داخل کروایا گیا تھا اور ان کا پرائیویٹ وارڈ میں علاج جاری ہے ۔