ہریانہ کے کسانوں کا ریاست گیر احتجاج

,

   

چندی گڑھ۔ مودی حکومت کی جانب سے زرعی اصلاحات بل کی منظوری کے خلاف ملک بھر کے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ ہریانہ کے کسانوں نے بھی ریاست گیر احتجاج کرتے ہوئے زرعی بلوں کی مخالفت کی۔ بھارتیہ کسان یونین نے ہریانہ میں ریاست گیر بند کا اعلان کیا تھا۔ اتوار کے دن راجیہ سبھا میں بلوں کی منظوری کے بعد کسان بھڑک اٹھے اور ریاستی اور قومی شاہراہوں پر جمع ہوکر مودی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے لگے۔ مسلح پولیس کی بھاری جمعیت کی تعیناتی کے درمیان کسان نعرے لگاکر سڑکوں پر بیٹھے رہو احتجاج کررہے تھے۔ پولیس نے ہریانہ کی سرحد دہلی میں بھی بھاری جمعیت کو تعینات کیا ہے۔ کسانوں کا احتجاج بھڑک اٹھنے کے اندیشے کے پیش نظر سکیوریٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔