ضلع کلکٹر کریم نگر ششانک کا ہدایت
کریم نگر۔ ہریتاہارم کے تحت لگائے گئے ہر پودے کی حفاظت کی ضلع کلکٹر کریم نگر ششانک نے ہدایت دی۔ بروز جمعرات سری رامولاپلی دیہات میں سرکاری مدرسہ کے احاطہ میں موجود 2.20 گنٹہ اراضی پر انسٹی ٹیوشن پلانٹیشن میں لگائے جارہے پودوں کا ضلع کلکٹر کریم نگر ششانک نے جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گھروں کے درمیان موجود خالی جگہوں کی نشاندہی کرتے ہوئے پودے لگوائیں جائیں۔ انہوں نے مدرسہ میں لگائے جارہے پودوں کے جائزے کے بعد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان پودوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کی ہدایت دی۔ انہوں نے پودوں کی حفاظت کیلئے سرحد بنوانے ، چلنے کیلئے پودوں کے درمیان ٹراک بنانے ، ضعیف افراد کے بیٹھنے کیلئے بنچوں کے انتظام کی صلاح دی۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر نے موتے موضع میں بنائے جارہے نیچرل فارسٹ کا دورہ کیا۔ ، ہوم شیڈ کے تحت پھلوں اور پھولوں کے پودوں کی عوام میں تقسیم کے متعلقہ جانکاری حاصل کی۔ ویلچالا دیہات میں نیچرل فاریسٹ کیلئے منتخب کئے گئیعلاقہ و اراضی کا معائنہ کیا۔ دیہات میں ڈمپنگ یارڈ کی تعمیر ، سیریگیشن شیڈ کی تعمیر کی تکمیل کی ہدایت دی۔ گرام پنچایتی کے ذریعہ تر و خشک کچرے کی نکاسی کی ہدایت دی اور کہاکہ ٹراکٹر کے ذریعہ کچرے کی نکاسی و سگریگیشن شیڈ میں کچرے کی علحدگی کے بعد ڈمپنگ یارڈ کو روانہ کیا جائے۔ دیہات میں شمشان گھاٹ کے تعمیری کاموں کو 15 اگسٹ تک مکمل کرلیا جائے۔ ضامن روزگار کے کاموں کو مسلسل جاری رکھنے ہر دن 200 تا 300 مزدوروں کی کام پر حاضری کیلئے اقدامات کی ہدایت دی ۔اس موقع پر ضلع عہدیدار برائے دیہی ترقی وینکٹیشورراؤ ، اے پی ڈی منجولا دیوی ، ایم پی ڈی او ، سرپنچ و دیگر نے شرکت کی۔