ہریتا ہارم کے تحت لگائے پودوں کے تحفظ کیلئے اقدامات

   

جنگاؤں میں شجرکاری پر جائزہ اجلاس ، ضلع کلکٹر محترمہ نکھیلا کا خطاب

جنگاؤں: آج بروز منگل 16 مارچ دفتر ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں شجر کاری پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔اس اجلاس میں ضلع کلکٹر جنگاؤں محترمہ کے نکھیلا نے۔عہدیداروں کو ہدایت کی کہ ہریتاہارم پروگرام کے تحت لگائے جانے والے پودوں کی سو فیصد بقاکیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔ کلکٹر نے عہدیداروں کے ساتھ نرسریوں ، خالی پلاٹوں ، علحدہ شیڈس کی تعمیر ، کسان کھلوں کی تعمیر ، مزدوروں کی عہدہ میعاد کا تعین ، ٹیکس وصولی اور صفائی کے بارے میں جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب میں کہا کہ منڈل خصوصی افسران ، ایم پی ڈی وی اور ایم پی اوز اپنے اپنے علاقوں میں نرسریوں کا دورہ کریں اور بوئے گئے بیجوںکی افزائش معائنہ کریں کہ کتنے بیجوں سے اکھوے نکلے ہیں اس سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔ اگر کسی بھی نرسری میں بیجوں کی افزائش اگر 75 فیصد سے کم ہو تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے واچمین ،نگران کرنے والوں کو ہدایت کی کہ روزانہ ہر علاقے میں پودوں کو پانی دیں اور سرگرمیوں کو وقتا فوقتا واچ اینڈ وارڈ آن لائن اپ لوڈ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں سو فیصد دیہی نوعیت کے پارکوں کے قیام کو مکمل کیا جانا چاہئے اور ہر دیہی نوعیت کے جنگل کا تخمینہ سد فیصد مکمل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی نوعیت کے پارک میں ہر دن پانی ڈالا جانا چاہئے اور اسکو سبز و پرکشش بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ روزگارظمانت پروگرام کے تحت ہر گاؤں میں کم سے کم 50 مزدوروں فراہم کی جائے۔روزانہ لیبرکو ایف ٹی او میں اپ لوڈ کیا جائے۔ سمشان گھاٹوں کے زیر التو کاموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ اور ایف ٹی او میں اپ لوڈ کیا جائے۔ روزانہ کام کی پیشرفت کی تصاویر واٹس ایپ گروپ میں شیئر کی جائیں۔ مشن بھگیرتی کے ذریعہ شمشان گھاٹوں کو پانی کی فراہمی کی جائے۔ کتنے کام مکمل ہوچکے ہیں ،اور مزید کتنی تکمیل باقی ہے اور کیا کوئی مسئلہ درپیش ہے اسکی زونل اسپیشل آفیسرز ، ایم پی ڈی اوز اور ایم پی وی کو جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ شیڈس کو سد فیصد استعمال میں لایا جائے اور گیلے اور خشک کچرے کو الگ کرنے کا۔انتظام کیا جائے۔ ضلع میں 607 کسان کھلوں کے فریم مکمل ہوچکے ہیں ، مکمل ہونے والے کام کو ایف ٹی او میں اپ لوڈ کیا جائے اورہارڈ کاپیاں تیار رکھی جائیں۔ کلکٹر نے کہا کہ صد فیصدٹیکس کی وصولی کے لئے منصوبہ بند اقدامات کئے جائیں۔ ذاتی بیت الخلا کی تعمیر فوری طور پر مکمل کی جائے۔اور ایک ٹیم تشکیل دی جائے کہ منظور شدہ بیتالخلا میں سے کس کو منسوخ کیا جائے اور تجاویز کو فوری طور پر منظور کیا جائے۔ دیہات میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا چاہئے اور روزانہ صفائی کی رپورٹ پیش کی جانی چاہئے۔ کلکٹر نے منڈل وار اور دیہاتی وار کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ کلکٹر نے انتباہ کیا کہ عہدیدار ذاتی کارروائی کریں اور حکومت کے خصوصی پروگراموں ہر مکمل تعاون کریں اور جہاں اہداف کے مطابق کام مکمل نہیں ہوا ہے اس سے متعلقہ عہدیداروں کے خلاف کارروائی کریں۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر (مجالس مقامی) جناب عبد الحمید ، ڈی آر ڈی او رامریڈی ، زیڈ ڈی پی کے سی ای او رما دیوی ،ضلعی ذرعی افسر نرسنگم ،ضلع پنچایت آفیسر رنگاچاری ، ای ای آر پی رگھوویرا ریڈی ، منڈل اسپیشل آفیسر ، ایم پی ڈی وی ، ایم پی وی اوز ، پنچایت راج ، مشن بھگیرتی ڈی ای نے شرکت کی۔