: جگتیال قدیم قبرستان پر حکومت اور بلدیہ کی جانب سے توجہ نہ دینے کا سماجی کارکن نایب صدر مسجد مقبرہ محمد مسیح الدین ناھید نے آج اسوقت ہنگامہ کھڑا کر دیا جب وارڈ نمبر 44 میں ہریتا ہارم پروگرام اور تیسرا پٹنہ پراگتی پروگرام کے انعقاد پر رکن اسمبلی یم سنجے کمار اور بلدیہ چیر پرسن بوگہ شراونی کے علاوہ دیگر وارڈ کونسلرس نے شرکت کی مسیح الدین نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کے کروڈہا روپیوں سے شمشان گھاٹوں کو ترقی دی جارہی ہے قبرستانوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ حصار بندی کا کام نہ ہونے سے قبرستان میں بد جانوروں کی جانب سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے اور گندگی پر توجہ دلوانے کے باوجود بھی کوئی اقدامات نہ کرنے غسل خانے کی تعمیر کا مسئلہ تساہلی کا شکار قبرستانوں کی ترقی اور جدید قبرستان کیلئے دس ایکٹر اراضی مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ قدیم قبرستان آبادی میں ہے اسکے اطراف ہندو مسلم رہتے ہیں،یہ علاقہ گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے میری نظر میں سب مساوی ہیں بعض رکاوٹوں کی بنا اور کنٹراکٹرس کام نہ کرنے سے کاموں میں تاخیر ہونے کی بات کہی ہزاری قبرستان کیلئے 7 لاکھ روپئے ہائی ماسٹ لائٹس اور دیگر ترقیاتی کام کیلئے منظوری عمل میں آکر دوسال کا عرصہ ہورہا ہے کنٹراکٹر کام نہ کر نے اور غسل خانہ قبرستان میں تعمیر پر شکایت پر کمیونیٹی ہال کے قریب تعمیر کے مشورے پر کل مارک آوٹ دینے انجنیر اور کنٹراکٹر کو ھدایت دی اس موقع پر بلدیہ چیر پرسن بوگا شراونی اور 34 وارڈ اسپشل آفسر محمد محمود علی افسر اور ریاض ماما اور سلطان احمد بلدیہ اے ای ایوب خان اور دیگر موجود تھے۔