حیدرآباد: چیف سکریٹری سومیش کمار نے ریاست میں ہریتا ہرم اسکیم پر عمل کا جائزہ لیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ہریتا ہرم کیلئے درکار پودے اور دیگر میٹریل تقسیم کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے شہری اور دیہی علاقوں میں وسیع تر شجرکاری کے علاوہ نرسریز کے قیام پر توجہ کی ہدایت دی ۔ حکومت نے ریاست میں شجرکاری کی مہم شروع کی جس کی نگرانی محکمہ جنگلات کو دی گئی ۔