میدک /5 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک مسٹر راجرشی شاہ کی صدارت میں ہریتا ہارم سے متعلق ضلع کے ایم پی ڈی اوز ، ایم پی اوز کے ساتھ ایک ٹیلی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس ٹیلی کانفرنس میں ضلع کلکٹر کے ہمراہ ایڈیشنل کلکٹر پریتما سنگھ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر روی پرساد ، ڈی آر ڈی اے پراجکٹ ڈائرکٹر مسٹر سرینواس نے بھی شرکت کی ۔ ضلع کلکٹر مسٹر راجرشی نے کہا کہ ہریتا ہارم پروگرام کو صد فیصد کامیاب کرنے کیلئے تمام متعلقہ عہدیداروں کو چاہئے کہ ہر دن 30 ہزار مزدوروں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ایک ہفتہ میں 8 لاکھ پودوں کی شجرکاری کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اسپورٹس کامپلکس قبرستانوں اور ڈمپنگ یارڈس کے اطراف میں بائو بائیوفیسنگکی بھی تجویز ہے ۔ کلکٹر شاہ نے کہا کہ بلدیات ، گرام پنچایتوں میں ہر گھر پودے تقسیم کئے جائیں اور اس طرح سے مقرر کردہ ٹارگٹ کو پورا کیا جائے ۔ کلکٹر نے کہا کہ گرام پنچایتوں اور شہروں میں موجود شمشان گھاٹس میں بجلی اور پانی کی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔