جگتیال 17/جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر جگتیال جی روی نے آج اپنے دفتر میں ہریتا ہارم سے متعلقہ اجلا س کا انعقاد عمل میں لایا۔اس موقع پر انھوں نے عہدیداروں سے تاکید کی کہ ہریتا ہارم پروگرام کے تحت کاموں کی پیش رفت میں اضافہ کرتے ہوئے ترقی حاصل کی جائے۔انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ضلعی سطح پر دفتر آرڈی او کے عہدیدارو ں کے تعاؤن سے ہریتاہارم پروگرام کے تحت سے بڑی جسامت کے پودوں کی شجر کاری کی جائے۔سڑکوں پر کی گئی شجر کاری میں مرجھانے والے پودوں کی جگہ نئے پودوں کی شجر کاری کرنے کی انھوں نے تاکید کی۔کنالوں کے حدود پر سندولی و دیگر بڑی جسامت کے پودوں کی شجر کاری کی جائے۔محکمہ واری عطاء کئے گئے اہداف سے بھی ذائد پودوں کی شجر کاری کریں۔جہاں تالابوں میں سطح آب کی کمی ہو توان میں موجود کیچڑ اور ناکارہ جھاڑیوں کی صفائی کی جائے۔گذشتہ مشن کاکتیہ پروگرام کے تحت کسانوں نے تالابوں سے نکالے گئے فاضل مادوں کو اپنے کھیتوں میں ڈالا ہے۔اسی روایت کو فی الوقت دہرانے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو تاکید کی۔محکمہ آبپاشی کے ذریعہ چیک ڈیموں ، چیک وال ،فلٹر چینل ٹانکیوں اور تالابوں میں کیچڑ کی صفائی کے کام کروائے جائیں۔جہاں ناکارہ مادے بھر چکے ہوں ان کی صفائی کرتے ہوئے آخری حصوں تک پانی کے بہاؤ کے انتظامات کئے جائیں۔مؤاضعات کے اعتبار سے کئے جانے والیکاموں کی مزید نشاندہی کرتے ہوئے تمام کاموں کی تکمیل عمل میں لائی جائے۔ زائد مالیہ درکار ہونے پر تجاویز پیش کی جائیں۔کام کی انجام دہی میں رکاوٹیں درپیش ہونے پر سابقہ انجام دینے ولے افراد سے مسائل حل کرلئے جائیں۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر بی راجیشم نے کہا کہ پودوں کے کنالوں کے پشتوں کے بجائے سرحدوں پر ڈائیمنڈ کی شکل میں شجر کاری کی جائے۔شکر کاری کیلئے چھوٹے پودوں کے بجائے بڑی جسامت کے پودوں کی شجر کاری کی جائے۔سایہ دینے والے بڑی جسامت کے پودویلگوائے جائیں۔ہر کسی میں شجرکاری کا عزم پیدا کروائیں۔اس موقع پر ڈی آر ڈی اے لکشمی نارائنا، محکمہ آبپاشی کے عہدیداران نے شرکت کی