ہریش راؤ آر ٹی سی مزدور یونین سے مستعفی

,

   

حیدرآباد 31 جنوری ( پی ٹی آئی ) ٹی آر ایس رکن اسمبلی و سابق وزیر ٹی ہریش راو نے آج آر ٹی سی میں تلنگانہ مزدور یونین کے اعزازی سکریٹری کی حیثیت سے استعفی پیش کردیا ہے ۔ انہوں نے یونین کی سرگرمیوں پر توجہ دینے وقت کی کمی کو استعفی کی وجہ بتایا ہے ۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ہریش راو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کے بھانجے ہیں اور وہ علیحدہ تلنگانہ تحریک میں آر ٹی سی ورکرس کی شمولیت کو یقینی بنانے کے مقصد سے تلنگانہ مزدور یونین کے اعزازی صدر بنے تھے ۔ تاہم ان کیلئے یونین کی سرگرمیوں میں حصہ لینا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ انہیں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے زیادہ وقت سرکاری پروگراموں میں شرکت پر صرف کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ مزدور یونین کی صدارت سے علیحدگی اختیار کرلینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم ہریش راو ورکرس کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا تعاون فراہم کرتے رہیں گے ۔ ہریش راو گذشتہ ٹی آر ایس حکومت میں آبپاشی کا قلمدان رکھتے تھے ۔