حیدرآباد۔ 18 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) وزیر فینانس ہریش راؤ اور سابق ڈائرکٹر جنرل پولیس ایچ جے دورا نے آج صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم کی قیامگاہ پہنچ کر ملاقات کی اور والدہ محترمہ کے انتقال پر پرسہ دیا ۔ ہریش راؤ اور ایچ جے دورا نے محمد سلیم کے دیگر افراد خاندان سے بھی ملاقات کی اور تعزیت پیش کی ۔ ایس سی ، ایس ٹی کمیشن کے صدرنشین ڈاکٹر ای سرینواس بھی محمد سلیم کی قیامگاہ پہنچے اور پرسہ دیا۔ ٹی آر ایس کے کئی سینئر قائدین اور سماج کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔