ہریش راؤ غریب پرور ، حادثہ میں محفوظ رہنے پر اللہ سے اظہار تشکر

   


وزیر فینانس کی تمام طبقات کیلئے یکساں خدمات ناقابل فراموش : محمد فاروق حسین
حیدرآباد۔ ریاستی وزیر فینانس مسٹر ٹی ہریش راؤ کے سڑک حادثہ میں محفوظ رہنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جناب محمد فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل نے کہا کہ مسٹر ٹی ہریش راؤ کو لاکھوں غریب شہریوں کی دعائیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں انتہائی خطرناک حادثہ کا شکار ہونے کے باوجود بھی کوئی معمولی خراش تک نہیں آئی ۔انہو ںنے کہا کہ مسٹر ہریش راؤاپنی ابتدائی سیاسی زندگی سے ہی غریب پروری کی مثالیں پیش کرتے رہے ہیں اور سال گذشتہ لاک ڈاؤن کے دوران اور ہر سال ما ہ رمضان المبارک اور دسہرہ کے علاوہ دیگر تہواروں کے موقع پر تمام طبقات کی یکساں مدد یقینی بناتے رہے ہیں ۔جناب محمدفاروق حسین نے ہریش راؤ کے حادثہ میں کرشماتی طور پر محفوظ رہنے پر کہا کہ ’’فانوس بن کر جس کی حفاظت ہوا کرے‘‘ وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے‘‘ کے مصداق وزیر فینانس مسٹر ٹی ہریش راؤکو ہزاروں افراد کی دعائیں ہیں جس کے نتیجہ میں وہ محفوظ رہے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی نگرانی میں تربیت حاصل کرنے والے ٹی ہریش راؤایک غریب پرور سیاسی قائدہیں جو کہ گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار سیکولرکردار کے حامل ہیں۔رکن قانون ساز کونسل نے بتایا کہ ہریش راؤ نے تلنگانہ راشٹر سمیتی میں رہتے ہوئے ریاست بھر کے عوام بالخصوص سدی پیٹ کے شہریوں کی جس انداز میں خدمت انجام دی ہے وہ ناقابل یقین ہے کیونکہ مسٹر ہریش راؤان سے رجوع ہونے والے ہر ضرورت مند کی مدد کرتے ہیں ۔انہوں نے مسٹر ٹی ہریش راؤکے محفوظ رہنے پر جناب محمد فاروق حسین نے کہا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ وزیر فینانس کو اس حادثہ میں کوئی گزند نہیں پہنچی ۔انہو ںنے بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ مسٹر ہریش راؤ اس حادثہ میں محفو ظ رہنے کے بعد اپنے فلاحی کامو ںکو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھیں گے اورتلنگانہ کے سیاسی قائدین ان کی فلاحی خدمات کو مشعل راہ بناتے ہوئے اپنے اپنے علاقو ںمیں ان کی طرح خدمات انجام دیں گے اوراپنے علاقوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں گے۔