نمائش کو عالمی درجہ دلانے۔ تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کا عزم
حیدرآباد ۔ 21 اگست (سیاست نیوز) وزیرفینانس ٹی ہریش راؤ نمائش سوسائٹی کے نئے صدر منتخب ہوئے۔ نمائش سوسائٹی نے اس کا اعلان کیا ہے۔ نمائش سوسائٹی کے ارکان نے ہریش راؤ کی جانب سے صدارتی عہدہ قبول کرنے پر وزیرفینانس سے اظہارتشکر کیا۔ ہریش راؤ نے نمائش سوسائٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ نمائش سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ بہتر و خوشگوار تعلقات قائم کرکے سوسائٹی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 80 سال سے حیدرآباد میں آل انڈیا انڈسٹریل اگزیبیشن کا کامیابی سے انعقاد کیا جارہا ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر کے تعاون سے نمائش کو عالمی نمائش کا درجہ دلانے کیلئے کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ سوسائٹی کے تعلیمی اداروں سے غریب طلبہ کو معیاری تعلیم حاصل ہورہی ہے۔ طلبہ کو تکنیکی تعلیم فراہم کرتے ہوئے انہیں ملازمتوں کی فراہمی میں ہرممکنہ کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزارت سے برطرفی کے بعد ایٹالہ راجندر ٹی آر ایس اسمبلی اور نمائش سوسائٹی کی صدارت سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد نمائش سوسائٹی نے وزیرفینانس ٹی ہریش راؤ کا نئے صدر کی حیثیت سے انتخاب کرلیا ہے۔ N
