ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو گن پارک پر کھلے مباحث کا چیلنج کیا
حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے امریکہ میں انٹلی جنس کے سابق سربراہ پربھاکر راؤ سے ملاقات کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اس کا ثبوت پیش کریں یا زمین پر ناک رگڑنے کے لیے تیار رہیں ۔ ہریش راؤ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے ۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی فوری ڈاکٹر سے ملاقات کریں اور اپنا علاج کرائے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ پاسپورٹ میں ایمگریشن ان اینڈ اوٹ کی تفصیلات درج ہوتی ہے ۔ صرف سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی جھوٹے الزامات عائد کررہے ہیں اگر ثبوت ہے تو ریاستی وزیر یادگار شہیداں گن پارک پہونچکر پیش کریں ۔ بصورت دیگر انہیں وہیں ناک زمین پر رگڑنے کا مشورہ دیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ٹیلی ویژن چیانلس میں بریکنگ نیوز اور اسکورلنگ کے لیے ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی چلر سیاست کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کونسے ملک گئے اور کونسی ہوٹل میں قیام کیا اس پر ریاستی وزیر سے کھلے عام مباحث کا چیلنج کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ریونت ریڈی چیف منسٹر ہوسکتے ہیں مگر وہ مجاہد تلنگانہ ہرگز نہیں ہوسکتے اور نہ ہی انہوں نے کبھی تلنگانہ تحریک میں حصہ لیا اور نہ ہی کبھی جئے تلنگانہ کا نعرہ دیا بلکہ ان کا شمار مخالفین تلنگانہ میں ہوتا ہے ۔ ہریش راؤ نے بی آر ایس کی جانب سے تلنگانہ کی 10 سالہ یوم تاسیس منانے پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی جانب سے اس کو پاکستان کی یوم تاسیس قرار دینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی یوم تاسیس تقریب کو کانگریس کی تقریب میں تبدیل کردینے کا چیف منسٹر ریونت ریڈی پر الزام عائد کیا اور کہا کہ 60 سال تک جدوجہد کرتے ہوئے قربانیاں دیتے ہوئے تلنگانہ ریاست حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ۔۔ 2