ہریش راؤ نے دوباک کی ترقی کو نظر انداز کردیا

   

بی جے پی امیدوار رگھونندن راؤ کا الزام ، انتخابی مہم سے خطاب

دوباک یکم / نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدی پیٹ ضلع دوباک حلقہ اسمبلی بی جے پی امیدوار ایم رگھونندن راؤ نے آج دوباک میں اپنے قائدین کے ساتھ مل کر گھر گھر جاتے ہوئے عوام سے ملاقاتیں کی ۔ بی جے پی کو ووٹ ڈال کر انہیں بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے مخاطب کیا کہ حلقہ اسمبلی دوباک میں اگر ترقی ہوئی ہے تو وہ صرف میرے کامیاب ہونے کے بعد ہی ہوئی ہے ۔ ڈبل بیڈروم مکانات ، دوباک بس اسٹانڈ 100 پلنگ ہاسپٹل و دیگر ترقیاتی کام میرے جیتنے کے بعد ہی تکمیل ہوئے ہیں ۔ دوباک حلقہ اسمبلی کے عوام کی آواز بن کر اسمبلی میں سوال کرنے پر ہی یہ سب ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈس منطور ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر ہریش راؤ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ہریش راؤ دوباک اور سدی پیٹ کو دو آنکھیں بتاتے ہیں لیکن دوباک کی ترقی کو نظر انداز کرچکے ہیں ۔ سدی پیٹ کو ہزاروں کروڑ روپئے منظور کرکے ترقی کرلے رہے ہیں ۔ لیکن دوباک کو ترقی کرنے کیلئے روپئے منظور کرنے میں رکاوٹیں پیدا کرتے آرہے ہیں ۔ بی آر ایس پارٹی کے جھوٹے وعدوں کو عوام سنیں اور سمجھیں ۔ آنیو الے انتخابات میں بی جے پی پارٹی کو ووٹ ڈال کر مجھے کامیاب کریں گے تو دوباک کو مزید ترقی کی جانب لے جاؤں گا ۔ اس پروگرام میں اے بالیش گوڑ ، ایم سرینواس دوباک میونسپالٹی بی جے پی صدر سبھاش گوڑ و دیگر قائدین اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی ۔