ہریش راؤ نے دوباک کے ضمنی چناؤ کی مہم کا عملا آغاز کردیا

,

   

ڈبل بیڈروم مکانات ، شادی مبارک چیکس ۔ قبرستانوں کی تعمیرات کی پیشرفت کا جائزہ لیا
حیدرآباد : ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے دوباک اسمبلی کے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا ۔ کلکٹر ضلع سدی پیٹ کے علاوہ دوسرے محکمہ جات کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے 25 گاؤں میں زیر تعمیر ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر اور دوسری ترقیاتی کاموں کے پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ اس اجلاس میں ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو جلد از جلد ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرتے ہوئے غریب عوام میں تقسیم کرنے ڈبل بیڈروم مکانات کے پاس برقی ، پینے کا پانی اور دوسری سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ ساتھ ہی اسمبلی حلقہ دوباک کے تمام تالابوں اور چیک ڈیمس میں اندرون 15 یوم مچھلی کے بچوں کو چھوڑنے پر زور دیا ۔ شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی کے چیکس فوری متعلقین میں تقسیم کرنے کی تیاریاں کرنے ضرورت سے زیادہ یوریا کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں کسانوں میں شعور بیدار کرنے کی مقامی عوامی منتخب نمائندوں کو ہدایت دی ۔ کسانوں کو نئے قرضوں کی ادائیگی بنکوں کو آگے آنے کا مشورہ دیا ۔ 2 ہزار سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین کو ایک ماہ میں دوبارہ قرض دینے کی ہدایت دی ۔ اسمبلی حلقہ دوباک کے تمام مواضعات میں قبرستان ۔ شمشان گھاٹ تعمیر کرنے اور کچرے کی نکاسی کیلئے ڈمپنگ یارڈس قائم کرنے احکامات بھی جاری کئے ۔