سیل فون کا بل حکومت ادا کرے گی، بستی دواخانوں کے ذریعہ بہتر طبی خدمات کا دعویٰ
حیدرآباد ۔7۔ جولائی (سیاست نیوز) وزیر صحت ہریش راؤ نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تحت حیدرآباد ، رنگا ریڈی اور میڑچل اضلاع کے 1560 آشا ورکرس کو تقررات کے احکامات حوالے کئے ۔ شلپاکلاویدیکا میں منعقدہ اس تقریب میں ریاستی وزراء محمد محمود علی، ٹی سرینواس یادو ، ملا ریڈی اور رکن اسمبلی اے گاندھی نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس اور طبی عملے نے تلنگانہ میں غریبوں کو بہتر علاج کی سہولتیں فراہم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے لئے ڈاکٹر اور طبی عملہ کسی فرشتہ سے کم نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تلنگانہ میں غریبوں کیلئے بہتر طبی خدمات کا ریکارڈ قائم کیا ہے جس کے تحت سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس قائم کئے جارہے ہیں۔ ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ ملک کی وہ واحد ریاست ہے جہاں نوزائدہ بچوں کی ٹیکہ اندازی کا تناسب صد فیصد ہے جو بچوں کی صحتمند نشونما کیلئے ضروری ہے ۔ تشکیل تلنگانہ سے قبل خانگی دواخانوں میں ڈیلیوری کی شرح 70 فیصد اور سرکاری دواخانوں میں 30 فیصد ہوا کرتی تھی لیکن اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے ۔ سرکاری دواخانوں میں ڈیلیوریز کی شرح 70 فیصد ہوچکی ہے اور نارمل ڈیلیوریز کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے ۔ صحت کی خدمات میں تلنگانہ 9 برس قبل ملک میں 14 ویں مقام پر تھا جو آج تیسرے مقام پر اچکا ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ خواتین کیلئے نیوٹریشن کٹ کی فراہمی کا مقصد حاملہ خواتین کو تغذیہ بخش غذا فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی آر ایس کی نیوٹریشن پالیسی کے خلاف اپوزیشن جھوٹا پروپگنڈہ کر رہا ہے ۔ اپوزیشن کو ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر عوام کی تقسیم سے دلچسپی ہے۔ وزیر صحت نے بتایا کہ ہر ایک آشا ورکر کو ہیلت ورکر بنانے کیلئے حکومت 50,000 روپئے مصارف سے ٹریننگ فراہم کر رہی ہے ۔ ہریش راؤ نے ریاست کے 27,000 آشا ورکرس کے ٹیلیفون بلز حکومت کی جانب سے ادا کرنے کا اعلان کیا۔ جاریہ ماہ سے آشا ورکرس کو فراہم کئے گئے سیل فونس کا بل حکومت ادا کرے گی۔ تلنگانہ میں آشا ورکرس کو 9900 روپئے تنخواہ ادا کی جارہی ہے جو کسی بھی ریاست کے مقابلہ سب سے زیادہ ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات جہاں ڈبل انجن سرکار ہے وہاں آشا ورکرس کی تنخواہ صرف 4500 روپئے ہیں۔ ر