ہریش راؤ کا راہول گاندھی کو کھلے عام مکتوب

   

تلنگانہ میں قائد اپوزیشن لوک سبھا کے وعدوں کی خلاف ورزی ہونے کا الزام
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے کانگریس کے قائد راہول گاندھی کو کھلے عام مکتوب روانہ کرتے ہوئے کانگریس حکومت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ۔ راہول گاندھی کی جانب سے کئے گئے وعدوں کے خلاف حکومت کام کرنے سے واقف کرایا ۔ ہریش راؤ نے اپنے مکتوب میں بتایا کہ کانگریس پارٹی نے 2024 کے اسمبلی انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدے ، پارٹی تبدیل کرنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی میں قبول نہ کرنے کا ریاست کے عوام سے وعدہ کیا تھا ۔ مگر ریونت ریڈی حکومت راہول گاندھی کے فیصلوں کے خلاف کام کررہی ہے ۔ بی آر ایس کے 10 ارکان اسمبلی کو کانگریس میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر کے عہدے پر فائز رہنے والے ریونت ریڈی نے اسمبلی میں سپریم کورٹ کے تعلق سے بھی ریمارکس کیا ہے ۔ جس کا سپریم کورٹ نے بھی سخت نوٹ لیا ہے ۔ راہول گاندھی بلڈوزرس سے مکانات منہدم کرنے کی مخالفت کررہے ہیں ۔ لیکن تلنگانہ میں حیڈرا اور موسیٰ ندی پراجکٹ کے نام پر غریب عوام کے مکانات کو منہدم کیا جارہا ہے ۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں 100 ایکر اراضی پر جھاڑوں کو نقصان پہونچایا گیا ہے ۔ ایچ سی یو کے طلبہ اور پروفیسرس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے جس کی ہر کوئی مذمت کررہے ہیں مگر آپ کی کانگریس پارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ روہت ویملا کی موت پر آپ ایچ سی یو کو پہونچکر احتجاجی طلبہ کا ساتھ دیا تھا ۔ طلبہ پر پولیس لاٹھی چارج پر آپ کی خاموشی معنیٰ خیز ہے۔ اب آواز کیوں نہیں اٹھا رہے ہیں ۔ راہول گاندھی سے سوال کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ راہول گاندھی اڈانی گروپ کی مخالفت کررہے ہیں ۔ مگر ریونت ریڈی تلنگانہ میں اڈانی گروپ کا سرخ قالین پر خیر مقدم کررہے ہیں ۔ نلگنڈہ میں اڈانی سمنٹ فیکٹری کے لیے عوام سے زبردستی اراضی چھین لی گئی ہے ۔ لگچرلہ میں قبائلی کسانوں پر پولیس نے حملہ کیا ہے ۔ اس پر بھی راہول گاندھی خاموش رہے ۔ راہول گاندھی مودی کی مخالفت کررہے ہیں مگر ریونت ریڈی انہیں بڑے بھائی کہہ رہے ہیں ۔۔ 2