صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی ، پریشان نہ ہونے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے آج صبح دہلی پہونچکر تہاڑ جیل میں بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران ہریش راؤ نے کویتا سے ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ پریشان نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ساری پارٹی ان کے ساتھ ہے ۔ حال ہی میں سابق ریاستی وزراء کے ٹی آر ، سبیتا اندرا ریڈی ، ستیہ وتی راتھوڑ نے بھی دہلی پہونچکر کویتا سے ملاقات کی تھی ۔ دہلی شراب اسکام میں 15 مارچ کو گرفتار ہونے والی کویتا عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں ہے ۔ دہلی کے راوس ایونیو عدالت نے ان کی تحویل میں 5 جولائی تک توسیع دی ہے ۔ عہدیداروں نے انہیں 21 جون کو ورچول انداز میں عدالت میں پیش کیا ۔ 3 جولائی کو خصوصی عدالت ان کے کیس کی سماعت کرنے والی ہے ۔ دوسری جانب دہلی ہائی کورٹ نے ضمانت سے متعلق کویتا کی درخواست پر فیصلے کو محفوظ کردیا ہے ۔۔ 2