ہریش راؤ کی گرفتاری پر ہائیکورٹ نے 12فروری تک روک لگادی

   

حیدرآباد۔/5 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی آر ایس کے سابق وزیر ٹی ہریش راؤ کو12 فروری تک گرفتار نہ کرنے پولیس کو ہدایت دی ہے۔ ہریش راؤ کے خلاف پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں فون ٹیاپنگ کے مسئلہ پر شکایت درج کی گئی۔ ہریش راؤ نے مقدمہ کو کالعدم کرنے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ سدی پیٹ سے تعلق رکھنے والے کانگریس قائد کی شکایت پر یہ مقدمہ درج کیا گیا۔ ہائی کورٹ نے پولیس کو ہدایت دی کہ قطعی فیصلہ تک گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے اور آئندہ سماعت 12 فروری کو مقرر کی گئی۔ عدالت نے ہریش راؤ کی گرفتاری پر روک لگانے سے متعلق اپنے احکامات کو توسیع دی ہے۔ واضح رہے کہ فون ٹیاپنگ معاملہ میں ٹاسک فورس کے سابق ڈی سی پی رادھا کشن راؤ کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ رادھا کشن راؤ بھی ایف آئی آر کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع ہوچکے ہیں۔1