حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر (این ایس ایس ) وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ سنگاریڈی کے امین پور منڈل کے تحت موضع بیرم گوڑہ میں 30 لاکھ لیٹر صلاحیت آبی ذخیرہ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ 69 کروڑ روپئے کے مصارف سے یہ ریزر وائر تعمیر کیا ہے ۔ ہریش نے کشٹا ریڈی پیٹ کے قریب سڑک کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھا ۔