ہریش رائو سے رکن اسمبلی سنگاریڈی کی ملاقات

   

سنگاریڈی4 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی رکن اسمبلی چنتا پربھاکر نے سابق وزیر ٹی ہریش راؤ سے حیدرآباد میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں دسہرہ تہوار کی پْرمسرت مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر دونوں کے درمیان مختلف سیاسی اور ترقیاتی امور پر خوشگوار تبادلہ? خیال ہوا ایم ایل اے چنتا پربھاکر نے کہا کہ ہریش راؤ ریاست تلنگانہ کے عوامی مسائل کے حل میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں اور ان کی قیادت میں ضلع سنگاریڈی میں ترقیاتی کاموں کو نئی سمت ملی ہے ملاقات کے دوران بی آر ایس کے کئی مقامی قائدین بھی موجود تھے جن میں ٹی این جی اوز سابق ریاستی صدر راجندر، سابق سی ڈی سی چیرمین کسلا بوچی ریڈی، سابق لائبریری چیرمین نارہاری ریڈی، سابق زیڈ پی ٹی سی کونڈل ریڈی، سابق مارکیٹ کمیٹی چیرمین سدھیر ریڈی، منڈل پارٹی صدور مدھوسودھن ریڈی، چکرپانی، سابق خودکفیل کمیٹی چیئرمین کرشنا گوڑ، شنکر گوڑ، اندرا ریڈی اور دیگر پارٹی قائدین شامل تھے۔