ہریش راؤ کے قریبی ساتھی سابق ایم ایل اے ای رویندرا ریڈی کی ایٹالہ راجندر سے ملاقات

   

حیدرآباد : ٹی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی ای رویندرا ریڈی نے جو تلنگانہ تحریک میں حصہ لے چکے ہیں اور جو وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کے قریبی ساتھی ہیں، ایٹالہ راجندر سے ملاقات کی اور اظہار یگانگت کیا۔ امکان ہے کہ وہ ایٹالہ راجندر کا ساتھ دیں گے۔ اس سے پہلے سابق رکن پارلیمنٹ کونڈہ ویشویشور ریڈی نے راجندر سے ملاقات کی۔