حیدرآباد 5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پولیس نے حضور آباد حلقہ میں گاڑیوں کی تلاشی میں شدت پیدا کردی ہے ۔ اس سلسلہ میں آج ریاستی وزراء ٹی ہریش راو اور گنگولا کملاکر کی گاڑیوں کی بھی حضور آباد ٹاون کے مضافات میں تلاشی لی گئی ۔ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے رقومات کی منتقلی کو روکنے کیلئے ضلع الیکشن حکام کی جانب سے حلقہ کے کئی مقامات پر چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں۔ آج جمی کنٹا میں 10 لاکھ روپئے ضبط بھی کئے گئے ۔