حیدرآباد 13 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹی آر ایس کے ایک مقامی لیڈر کے خلاف ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راو کی تصویر والا پوسٹر لگانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب شہر میںنارائن گوڑہ اور ودیانگر کیدرمیان روڈ ڈوائیڈر پر پوسٹر اور فلیکس بورڈز آویزاں کئے گئے ہیںتاہم یہ قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ سرینواس گوڑ نامی مقامی ٹی آر ایس لیڈر نے یہ پوسٹرس اور فلیکس لگائے تھے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ سرینواس گوڑ نے پولیس کو بتایا کہ چونکہ ہریش راو ایک تقریب میں شرکت کیلئے شہر آ رہے تھے اس لئے ان کے استقبال کیلئے یہ پوسٹرس اور فلیکس لگائے گئے تھے ۔ انسداد کرپشن کارکن وجئے گوپال کی جانب سے اس سلسلہ میں پولیس میں شکایت درج کروائی گئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے کاچیگوڑہ پولیس نے سرینواس گوڑ کے خلاف دفعہ 336 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔