لندن : سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے نے چہارشنبہ کو برطانوی دارالحکومت میں چرچ میں منعقدہ تقریب میں لندن کی آرٹسٹ کیرولین بروسارڈ سے شادی کرلی۔ 65 سالہ سالوے نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ وہ عیسائیت کے پیرو بن چکے ہیں اور گزشتہ دو سال سے چرچ کی تقاریب میں شرکت کررہے ہیں۔ اُنھوں نے رواں سال جون میں 38 سالہ ازدواجی زندگی ختم کرتے ہوئے میناکشی سالوے کو طلاق دے دی تھی۔
