نئی دہلی ۔12 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے گجرات کے اپنے دور کے وزیر داخلہ کے قتل کی عدالت کی نگرانی میں تازہ تحقیقات کی استدعا کے ساتھ پیش کردہ پی آئی ایل پر اپنا فیصلہ آج محفوظ کردیا ۔ جسٹس ارون مشرا کی بنچ نے این جی او سی پی ٹی ایل کی پیروی کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ شانتی بھوشن اور سالیسٹر جنرل تشار مہتا کے دلائل کے اختتام پر حکمنامہ محفوظ کردیا ۔ بھوشن نے کہاکہ کئی نئے حقائق حال ہی میں سامنے آئے ہیں اس لئے تازہ تحقیقات درکار ہے ۔