ہر اسمبلی حلقہ میں اسٹیڈیم تعمیر کیا جائیگا

   

Ferty9 Clinic

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے عہدیداروں کو ریاستی وزیر کی ہدایت

محبوب نگر : مستقبل میں کھیل کود اور سیاحت کے شعبوں کو بڑے پیمانے پر ترقی دینے کا مقصد ہے اور تمام اسمبلی حلقہ جات میں اسٹیڈیم تعمیر کئے جائیں گے۔ یہ وضاحت ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے ہفتہ کے دن مستقر محبوب نگر کے کئی ایک ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے واضح کیاکہ اسٹیڈیمس کے ساتھ ساتھ اکیڈیمیز کے قیام کے لئے بھی چیف منسٹر کے سی آر نے ہدایت دی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ضلع میں کئی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہیں، ان کو تربیت دے کر حوصلہ افزائی کرکے آگے بڑھانے کے لئے متعلقہ عہدیدار ذمہ داری سے کام کریں۔ ریاستی وزیر نے میونسپل حدود میں زیرتعمیر جنکشنس کی تعمیر فوری مکمل کرنے کی ہدایت دی اور اس کی ذمہ داری ایڈیشنل کلکٹر تیجس نندلال پوار کو دی۔ انھوں نے کہاکہ مستقر کے وارڈس میں تمام گلیوں میں سی سی روڈس تعمیر کئے جارہے ہیں۔ انھوں نے شاہ صاحب گٹہ تا شیوالیم سی سی روڈ جو زیرتعمیر ہے کا معائنہ کیا اور کہاکہ عوام کو تمام تر سہولتیں پہنچانے کے لئے یکے بعد دیگرے اقدامات جاری ہیں۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ، ایڈیشنل کلکٹر تیجس نند لال پوار، میونسپل چیرمین نرسمہلو، ای ای پنچایت راج نریندر، میونسپل کمشنر پردیپ کمار، کونسلرس امجد، رام لکشمن و دیگر موجود تھے۔