ہر انسان اور مذہب کا احترام وقت کی ضرورت:اقوام متحدہ

   

نیویارک : اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے کہا ہے کہ مقدس کتابوں اور مقامات کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے۔ دویارچ نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس کے دوران بغداد میں سویڈش سفارت خانے پر دھاوے اور سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ باہمی احترام وقت کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقدس کتابوں اور مقامات کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے جبکہ ایسے واقعات کا مقصد اشتعال انگیزی کو بڑھاوا دینا ہے، انسانوں کو اشتعال انگیزی کی جانب راغب نہ کرواتے ہوئے ان کے مذہبی احساسات کا احترام کرنے اور تشدد سے اجتناب برتنا ہے۔
بی جے پی منی پور میںانتخابی فوائد اٹھانا چاہتی ہے:برطانوی جریدہ
لندن:ایک برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ریاست منی پور میں انتہا پسند جذبات کو فروغ دے کر انتخابی فوائد اٹھانا چاہتی ہے۔رپورٹ کے مطابق منی پور میں میتی اور کوکی برادری کے مابین فسادات میں اب تک 200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس حوالے س مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی منی پور میں نسلی فسادات کو ہوا دے کر فوج کی مستقل تعیناتی چاہتے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ فوج کی مستقل تعیناتی سے انتخابات میں فائدہ اٹھایا جا سکے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈھائی ماہ سے پوری ریاست میں انٹرنیٹ کی فراہمی بھی معطل ہے۔