ہر اہل افغان مہاجر کو قبول نہیں کیا جا سکتا: برطانیہ

   

لندن: برطانیہ کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ20 سالہ جنگ کے دوران فوج کی مدد کرنے والے ہر افغان شہری کو بطور مہاجر قبول نہیں کر سکتے۔رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع جیمز ہیپی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی افغانوں کیلئے متعارف کرائی گئی نقل مکانی اور اعانت پالیسی کے تحت ہر افغان کی زندگی کو خطرہ قرار دیتے ہوئے مدد نہیں کی جا سکتی۔پارلیمان میں رکن کلیو ایفرڈ کے بیان پر جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ افغانستان میں برطانیہ کے آپریشن کے دوران لوگوں نے مدد کی اور جو اس سکیم کے اہل بھی ہیں، لیکن پھر بھی انہیں تسلیم نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ برطانیہ اس ملک کے ان افغان دوستوں کی مدد کرے گا جنہوں نے رہنمائی کی، ترجمہ کیا اور ہمارے فوجیوں کے ساتھ فرائض انجام دیئے۔انہوں نے اپنی ہمت اور وفاداری کا بلاشبہ ثبوت دیا۔