ہر اہل خاندان کو سرکاری اسکیم فراہم کرنے کے اقدامات

   

سنگاریڈی میں کلیانہ لکشمی و شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم، ریاستی وزیر ڈی نرسمہا کا خطاب

سنگا ریڈی۔/19 اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے ہر اہل خاندان کو سرکاری اسکیمات سے استفادہ فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سنگا ریڈی میں ریاستی طبی اور صحت وزیر دامودر راج نرسمہا نے سنگاریڈی میں 500 خواتین میں کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کانگریس پارٹی کو ایس سی کی درجہ بندی کرنے کا سہرا جاتا ہے، جو کئی دہائیوں سے زیر التوا تھا، ذات پات کی مردم شماری کے مطابق بی سی کے تحفظات میں اضافہ کیا ہے ریاستی وزیر برائے طبی، صحت، بہبود، سائنس اور ٹکنالوجی دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہر اہل خاندان کو سرکاری ترقیاتی اسکیمات سے فائدہ حاصل ہو سکے وزیر دامودر راجہ نرسمہا نے سنگاریڈی میں منعقدہ کلیانہ لکشمی شادی مبارک کے چیک تقسیم پروگرام میں مہمان خصوصی سے شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت اقتدار میں آکر 15 مہینے ہو چکے ہیں گزشتہ 15 مہینوں میں مختلف فلاحی ترقیاتی پروگراموں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کا سہرا چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اندراما گھروں کے پہلے مرحلے کی منظوری دیہاتوں میں غریب خاندانوں کو دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہر حلقے کے لیے 3500 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ دوسری طرف خود روزگار کے لیے راجیو یووا وکاسم اسکیم کے ذریعے بے روزگار نوجوانوں کو سبسڈی والے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بننے کے بعد 15 ماہ میں 50 ہزار افراد کو روزگار فراہم کیے گئے20 ہزار سے زائد سرکاری نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جائیں گے اس پروگرام میں ظہیرآباد کے ایم پی سریش شیٹکر، تلنگانہ انڈسٹریز چیئرمین نرملا جگاریڈی، مقامی ایم ایل اے چنتا پربھاکر، متعلقہ محکموں کہ عہدیدار، عوامی نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔