ہر ایک کو قانون کی جانکاری ضروری: منصف مجسٹریٹ

   


سرپور ٹاؤن۔ 8؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ سرپور ٹاون کے کستوربا گاندھی ودیالیا ہاسٹل میں بچوں میں قانونی جانکاری کیلئے لیگل لٹریسی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے منصف مجسٹریٹ پی راوی، پرنسپل ناگا سودا، سب انسپکٹر آف پولیس ڈیکونڈا رامیش، ایڈوکیٹ اجے کمار، سماجی رکن پروین کمار نے نے شرکت کی, اس موقع پر منصف مجسٹریٹ پی راوی نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ قانونی معلومات ہونا ضروری ہے، انہوں نے لڑکیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی حفاظت کے لیے شی ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا، تاکہ لڑکیوں کی حفاظت ہو سکے، اگر گھریلو تشدد, یا خواتین پر ہونے والے ظلم یا لڑکیوں کے ہونے والے ظلم سے متعلق آواز اٹھانے کا لڑکیوں کو مشورہ دیا, مقامی پولیس اسٹیشن سے رجوع ھو تے ہو ئے اپنے مسائل کی یکسوئی کر نے کا لڑکیوں کو مشورہ دیا، اس موقع پر وکلا کی جانب سے قانون کے بارے میں تفصیلی طور پر شعور بیداری کر تے ہو ئے تفصیلی جانکاری دی گئی۔