ہر جگہ آدھار کارڈ دینا ضروری نہیں! متبادل کا بھی استعمال کریں

,

   

ملک کے عوام کو آدھار کے استعمال سے متعلق UIDAI کا اہم مشورہ

نئی دہلی: ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی (UIDAI) نے ملک کے تمام شہریوں کو آدھار کارڈ کے استعمال سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔ UIDAI نے جمعہ کو لوگوں سے کہا کہ وہ مختلف خدمات حاصل کرنے کے لیے آدھار کارڈ کا سمجھداری سے استعمال کریں، اور کسی دوسرے اہم شناختی ثبوت کو شیئر کرنے کی طرح احتیاط برتیں۔UIDAI نے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی بھروسہ مند ادارے کے ساتھ آدھار نمبر یا کارڈ شیئر کرتے وقت اسی طرح کی احتیاط برتنی چاہئے جو موبائل نمبر، بینک اکاؤنٹ نمبر یا پاسپورٹ، ووٹر شناختی کارڈ، PAN، راشن کارڈ وغیرہ جیسے ہی کسی اور دیگر دستاویز کو شیئر کرتے وقت خیال رکھتے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ آدھار رہائشیوں کی ڈیجیٹل آئی ڈی ہے اور آن لائن اور آف لائن شہریوں کے لیے شناخت کی تصدیق کا واحد ذریعہ ہے۔ رہائشی اپنے شناختی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے الیکٹرانک یا آف لائن تصدیق کے ذریعے اپنے آدھار نمبر کا استعمال کر سکتے ہیں۔جہاں کوئی رہائشی اپنا آدھار نمبر شیئر نہیں کرنا چاہتا ہے تو UIDAI مجازی شناخت کنندہ (VID) بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے، کوئی بھی آسانی سے سرکاری ویب سائٹ پر جا کر یا myaadhaar پورٹل کے ذریعے VID بنا سکتا ہے اور اسے آدھار نمبر کی جگہ تصدیق کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔UIDAI آدھار لاکنگ کے ساتھ بائیو میٹرک لاکنگ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ اگر کوئی رہائشی ایک مدت کیلئے آدھار کا استعمال کرنے کا امکان نہیں رکھتا ہے تو وہ اس مدت کے لیے آدھار یا بائیو میٹرکس کو لاک کر سکتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر اسے آسانی سے اور جلدی سے کھولا جا سکتا ہے۔