کاماریڈی میں روڈ سیفٹی پروگرام ، کلکٹر کا خطاب، شعور بیداری پوسٹرکی اجرائی
کاماریڈی :ضلع کلکٹر کاماریڈی ڈاکٹر شرت نے آج روڈ سیفٹی کے تحت انجام دئیے جانے والے پروگرام کا عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور اس موقع پر پوسٹر کی رسم اجرائی کی ضلع کلکٹر ڈاکٹر شرت نے کہا کہ 18؍ جنوری سے 17؍ فروری تک روڈ سیفٹی تقریب منائی جارہی ہے اس خصوص میں کالج ، ڈرائیونگ اسکول اور گاڑیاں فروخت کرنے والے ڈیلروں کے ساتھ شعور بیداری پروگراموں کو انجام دیں ۔ سڑکوں پر محفوظ رہنے کی صورت میں خاندان محفوظ رہ سکتا ہے چھوٹی سی غلطی کے باعث خاندان کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے لہذا ہر شخص محفوظ طور پر سفر کریں ۔ ہیلمٹ کا استعمال کریں تاکہ حادثہ سے محفوظ رہ سکے ۔ ضلع کلکٹر نے اسکولوں کے روبرو اور کالجوں کے روبرو اسپیڈ بریکرس اور سائن بورڈ قائم کرنے کی خواہش کی ۔انہوں نے عہدیداروں سے یوم جمہوریہ کی تقریب کے انعقاد پر بھی عہدیداروں سے تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے اسکیمات اور اس کا نشانہ پر جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر یادی ریڈی و دیگر بھی موجود تھے ۔