ہر شہری اتوار کو صبح 10 بجکر 10 منٹ پر اپنے گھر کی صفائی کریں

   

Ferty9 Clinic

ضلع سدی پیٹ میں ’’ڈرائی ڈے‘‘ پروگرام ۔ وزیر فینانس ہریش راؤ کی شرکت

سدی پیٹ ۔ ضلع مستقر سدی پیٹ میں وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ ’ڈرائی ڈے‘ پروگرام کے ضمن میں شرکت کی ۔ تفصیلات کے بموجب وزیر فینانس ہریش راؤ نے شہر سدی پیٹ کے محلہ ہنومان نگر میں اہتمام کردۂ ڈرامے ڈے پروگرام شام ہوتے ہوئے گھر گھر دورہ کیا ۔ دریں انثاء انہوں مکینوں کو ڈرائی ڈے کے متعلق شعور بیداری فراہم کرتے ہوئے انہیں کے مکانوں کے ارد گرد جمع پانی کوڑا کرکٹ کی نشاندہی کی ۔ و نیز انہوں نے پراکٹیکل طور پر صفائی ستھرائی کو انجام دیا ۔ علاوہ اس کے انہوں نے تمام مکینوں سے گذارش بھی کی کہ ہر شہری ہر اتوار صبح 10 بجکر10منٹ پر اپنے گھر اور گلی میں ٹہرے ہوئے پانی کو صاف کر دے ۔ کیونکہ یہی روکا ہوا پانی میں مچھروں و کیٹروں کی افزائش ہوتی ہے ۔ جس کے سبب ڈینگو ‘ ملیریا جیسے بیماری عام ہوتی ہے ۔ تاہم وزیر موصوف نے کوویڈ ۔19 سے متعلق کئے جانے والے احتیاطی اقدامات کے متعلق بعض مکینوں سے استفسار اور بعضوں کی اس سے متعلق لاپرواہی پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کورنا سے حفاظت کے لئے حکومت اور محکمہ صحت کے بتائے اصولوں اپناتے ہوئے اس سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں ۔ انہوں نے کچرا کو علحدہ علحدہ جمع کرنے کی بھی سختی سے ہدایت کی جو کہ بلدیہ سدی پیٹ کی جانب سے روزانہ حصول انجام ہوتی ہے ان ہدایت کو بھی محلوظ رکھیں ۔