نئی دہلی: کورونا وباء کے خلاف18سال سے زیادہ عمر کے افراد یکم مئی سے کورونا ویکسین لے سکیں گے۔ اس کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہونے کے ایک دن بعد آج کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ ہر شہری کو مفت ٹیکے لگائے جائیں۔ راہول نے ٹوئیٹ کیا کہ ہندوستان کو یہ ویکسین مفت میں ملنی چاہئے۔تمام شہریوں کی ویکسی نیشن مفت دی جانی چاہئے۔ امید کرتا ہوں کہ اس بار انہیں ملے۔ہفتہ کو کورونا وائرس کی وبا کے خلاف تیسرے مرحلے کا کورونا ویکسین دینے کا عمل شروع ہونا ہے۔ اس کے لئے پہلے دن 1.55 کروڑ سے زیادہ افراد نے رجسٹر ڈ کرایا ہے۔ اس مدت کے دوران 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔