رچہ کنڈہ پولیس کا ’ہرا ہے تو بھرا ہے‘ نعرہ، نریڈمیڈ میں شجرکاری، مسٹر مہیش بھگوت کا خطاب
حیدرآباد ۔ 23 نومبر (سیاست نیوز) کمشنر رچہ کنڈہ مسٹر مہیش بھگوت نے ’’ہرا ہے تو بھرا ہے‘‘ کا نعرہ دیتے ہوئے آج نریڈمیڈ کمشنریٹ احاطہ میں شجرکاری انجام دی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے رکن راجیہ سبھا مسٹر جوگنا پلی سنتوش کمار کے گرین چیلینج کو قبول کیا ہے اور شجرکاری انجام دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے قومی سطح پر تین افراد کو شجرکاری کیلئے ایم پی کے مشن گرین چیلنج ہرا ہے تو بھرا ہے کا چیلنج دیا۔ کمشنر پولیس نے مسٹر سنتوش کمار کے اس اقدام کی زبردست ستائش کی اور بتایا کہ شجرکاری کے ذریعہ ہی ماحول کو بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہرا ہے تو بھرا ہے‘‘ کے نعرہ کے تحت ایک دوسرے کو گرین چیلنج کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے اور ہر فرد کو اس چیلنج کے تحت کم از کم تین پودے لگانے چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک میں ایک لاکھ آبادی میں 28 درختوں کا فیصد پایا جاتا ہے جبکہ یہ فیصد دوسرے ممالک کی بہ نسبت بہت کم ہے۔ کینڈا میں ایک لاکھ کی آبادی میں 10 ہزار درخت، امریکہ میں ایک لاکھ کی آبادی میں 700 اور چین میں یہ فیصد ایک لاکھ آبادی میں 100 درخت کا ہے۔ انہوں نے شجرکاری کی ضرورت پر زور دیا اور رکن راجیہ سبھا کے اقدامات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا