ممبئی 29 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت مہاراشٹرا نے آج بمبئی ہائیکورٹ سے کہا کہ ہر ضلع میں کورونا ٹسٹنگ سہولت کا قیام عملا ممکن نہیں ہے ۔ چیف جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس کے کے ٹاٹیڑ کی ڈویژن بنچ پر ایک نوٹ داخل کرتے ہوئے حکومت نے کہا کہ فی الحال ریاست میں کورونا ٹسٹنگ کے 72 مراکز کام کر رہے ہیں۔ ابتداء میں جب اس وائرس کا آغاز ہوا صرف تین لیابس ناگپور ‘ ممبئی اور پونے میں کام کر رہے تھے ۔ اب ان لیابس کی تعداد میں اضافہ کرکے انہیں 72 تک پہونچا دیا گیا ہے جن میں 42 لیابس سرکاری دواخانوں میں کام کر رہے ہیں اور 33 خانگی مراکز ہیں۔ اڈیشنل سرکاری پلیڈر منیش پابالے نے حکومت کی جانب سے عدالت میںپیش ہوکر یہ نوٹ داخل کیا ۔