ہر ضلع کیلئے خصوصی روڈ سیفٹی تیار کرنے کی ہدایت ‘ سومیش کمار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : چیف سکریٹری سومیش کمار نے اسٹیٹ روڈ سیفٹی پر مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے اجلاس میں ایمبولنس، ہاسپٹلس، ٹراما کیئر سنٹرس میاپنگ کا جائزہ لیا۔ چیف سکریٹری نے ہر ضلع کے روڈ سیٹفی پر خصوصی حکمت عملی تیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ سڑک حادثات کو گھٹانے، گولڈن اوورس میں طبی امداد فراہم کرکے زندگیوں کو بچانے، ٹراما کیر عملہ کو ایمرجنسی طبی امداد کیلئے تربیت فراہم کرنے ہدایت دی۔ حادثات کے موقع پر زخمیوں کی شرح اموات گھٹانے ای ایم آر آئی کے ذریعہ فراہم کی جانے والی ایکٹیو بلڈنگ کنٹرول پر ماسٹر تربیت کیلئے عملہ کی نشاندہی پر زور دیا۔