ہر طالب علم میں صلاحیتیں موجود ‘انہیں فروغ دینے کی ضرورت: عامر علی خان

   

ہنرمند اور باصلاحیت ایک لاکھ افراد کو لکھ پتی بنانے کا ہدف، رکن قانون ساز کونسل و نیوز ایڈیٹر سیاست کا خصوصی خطاب
ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ طلبہ کو ایوارڈس کی پیشکش‘ شہر کے علاوہ اضلاع سے طلبہ سرپرست شریک‘ افتخار حسین، ڈاکٹر مخدوم محی الدین کے ہاتھوں ایوارڈس کی تقسیم ( بسلسلہ صفحہ آخر )

ایک ڈرائیور بھی اپنا مقام رکھتا ہے کہ لاکھوں روپئے کی گاڑی خرید کر ڈرائیور نہ آئے تو بے بس ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے سرپرستوں کی عزت و احترام کے تجربہ سے سیکھنے کیلئے بھی نوجوانوں کو مشورہ دیا۔ یہ نہ سمجھے کہ والدین پرانے زمانے کے ہیں۔ کمپیوٹر، انٹرنیٹ سے واقف نہیں جبکہ ان کے تجربہ سے سکھائی اور بتائی جانے والی باتیں آپ کیلئے کارآمد ہوتی ہیں۔ سیاست ہب کے تحت ایس ایس سی ؍ ایس بی ایس ای، آئی بی ایس کے 512 ٹاپرس طلبہ طالبات کو میڈلس، اسنادات دیئے گئے اور 63 ٹاپرس کو اسمارٹ گھڑی دی گئی جبکہ انٹرمیڈیٹ ایم پی سی، ایم ای سی، سی ای سی، ووکیشنل کورس کے طلباء و طالبات کو صبح کے علحدہ سیشن میں جناب افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ کے ہاتھوں ایوارڈس عطا کئے گئے۔ جناب افتخار حسین نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کو بہترین بنانے جس طرح تعلیمی میدان میں اچھا مظاہرہ کئے اسی طرح عملی زندگی میں بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے طلبہ کے 90 فیصد سے زائد نشانات کے حصول پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ مظاہرہ لائق ستائش ہے۔ ضرورت ہیکہ آپ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرکے روشن مستقبل بنائیں۔ انہوں نے ادارہ سیاست کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے مختلف شعبہ جات میں سیاست خدمات انجام دے رہا ہے۔ بالخصوص تعلیمی شعبہ میں گرانقدر خدمات ہیں اور سیاست کے شانہ بہ شانہ فیض عام ٹرسٹ بھی غریب اور مستحق خاندانوں کی فلاح کیلئے تعلیمی اسکارل شپ عطا کرتا ہے۔ ڈاکٹر مخدوم محی الدین ٹرسٹی نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انٹر، ایم پی سی، بی سی ای سی، ایم ای سی اور ووکیشنل کورس میں اعلیٰ نشانات کے حصول کی ستائش کی۔ اس موقع پر جناب حیدر خان ٹرسٹی بھی موجود تھے۔ جناب زاہد فاروقی ڈائرکٹر سیاست ہب کے تمام امور کو نہایت کامیابی سے انجام دیا اور طلبہ کے شہر کے مختلف علاقہ جات کے علاوہ اضلاع سے بے شمار طلباء و طالبات نے شرکت کی اور میڈل و سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ زاہد فاروقی نے بتایا کہ ایس ایس س، سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای کے 512 اور انٹر کے 382 طلبہ کو ایوارڈس دیئے گئے۔ سیاست ایوارڈس کی تقریب دو سیشن میں صبح 11 تا 2 بجے دن انٹر ایم پی سی ، کامرس، ووکیشنل طلبہ کیلئے اور دوپہر میں دسویں کے ایس ایس سی، سی ایس ای ایس، آئی سی ایس طلبہ کیلئے رکھی گئی تھی۔ کیریئر کونسلر ایم اے حمید نے طلبہ کو مڈل پیش کرتے ہوئے تابناک مستقبل کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پروگرام کے انعقاد میں ایس ہب کی ٹیم جناب زاہد فاروقی ڈائرکٹر، سائی شری، سنیتا ، نصرت اور سید خالد محی الدین اسد نے مکمل معاوتت کی اور آخر میں زاہد فاروقی نے شکریہ ادا کیا۔