ہر طالب علم کو تمام مضامین میں بہتر بنانے کی ہدایت

   


کریم نگر۔ 11 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ابتدائی تعلیم کو مضبوط بنانے اکتسابی صلاحیتوں کے فروغ کی ایڈیشنل کلکٹرمجالس مقامی گریما اگروال کی ہدایت۔ بروز جمعہ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصد خواندگی کو بڑھانے ابتدائی تعلیم کو مضبوط بنانے اکتسابی صلاحیتوں کی فروغ کی ہدایت دی۔ ہر طالب علم کو ہر مضمون میں بہتر بنانے اقدام کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ہر ماہ کی ایک تاریخ کو بڈی باٹا پروگرام منعقد کیا جائے۔ ایف ایل این نتائج کو آن لائن میں اپلوڈ کیا جائے۔ تمام اہل فراد کو پری میٹرک اسکالرشپ کی فراہمی کیلئے درخواستوں کو داخل کریں۔ انتہائی کم ایف ایل این صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے جمی کنٹہ کے صدر مدرس پر کاروائی کا انتباہ دیا۔ اس اجلاس میں ضلع مہتمم تعلیمات جناردھن راؤ ، سوشل ویلفیر آفیسر نیتنیال ، سکٹورال آفیسر ، نوڈل عہدیداروں ، صدر مدرسین و دیگر نے شرکت کی۔