یلاریڈی۔ 2 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہر غریب خاندان کو مکان کیلئے اراضی مختص کرکے مکان تعمیر کرکے دینے کا مطالبہ سی پی ایم پارٹی منڈل لنگم پیٹ قائد شریمتی راجا رام ساوتری نے کیا۔ انہوں نے مقامی گرام پنچایت آفس پر EO اور سرپنچ کو میمورنڈم پیش کیا اور کہا کہ منڈل لنگم پیٹ میں مکان نہ رکھنے والے غریب خاندانوں کی بڑی تعداد ہے جو فی الوقت کرایوں کے مکانات میں رہتے ہوئے کرایہ ادا کرنے سے تک قاصر ہیں۔ مستحق تمام غریب افراد کو اراضی منظور کرکے مکان تعمیر کرکے دینے کا مطالبہ کیا۔ اگر غریب کو گھر نہیں ملے گا تو خالی اراضیات پر ہمارا جھنڈا نصب کرکے غریبوں کو جھونپڑیاں بناکر دیں گے۔ اس موقع پر سی پی ایم قائدین میں بھاسکر، لکشمی، دھنا لکشمی، ساوتری اور دوسرے موجود تھے۔
جڑچرلہ کے ٹی آر ایس قائدین کی منو گوڑ میں انتخابی مہم
جڑچرلہ۔ 2 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی و سابق وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کے ہمراہ ضمنی انتخابی مہم میں ٹی آر ایس پارٹی جڑچرلہ اقلیتی قائدین جناب محمد علی دانش خواجہ امتیازالدین اظہر، محمد معزالدین چشتی، میمن علی اکبر، محمد ایوب نے منو گوڑ انتخابات کے پیش نظر ٹی آر ایس کی جانب سے انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر سابق زرعی مارکٹ چیرمین مارکٹ یارڈ بادے پلی کے علاوہ جڑچرلہ کے دیگر پارٹی قائدین نے بھی اس مہم میں حصہ لیا۔